ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابی ریلیوں میں دوگزدوری کافلسفہ کہاں گیا؟مودی،یوگی کی وائرل تصویر پرکانگریس کاطنز

انتخابی ریلیوں میں دوگزدوری کافلسفہ کہاں گیا؟مودی،یوگی کی وائرل تصویر پرکانگریس کاطنز

Sun, 10 Jan 2021 13:09:06    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے اب وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حالیہ ملاقات کی وائرل تصویروں پرگھیراہے۔پارٹی کے باضابطہ ٹویٹر ہینڈل پر وزیر اعظم مودی اور یوگی کی تصویروں کے ذریعے جواب دیاگیاہے کہ جہاں الیکشن ہوتا ہے وہاں کورونا کا خوف نہیں ہوتا ہے۔

پارٹی نے شیئر کرکے ایک ٹیمپلیٹ لکھا ہے -جب تک دوائی تک تب تک ڈھلائی نہیں ، جہاں الیکشن ہوتا ہے ، وہاں اپلائی نہیں۔کانگریس نے وزیر اعظم مودی اور یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی کی حالیہ ملاقات کی تصویرکو سب سے اوپر رکھا ہے۔ تصویر میں وزیر اعظم مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ ایک بڑے ٹیبل کے دونوں سرے پربیٹھے ہیں۔ یہ تصویر ٹیمپلیٹ میں لکھی گئی ہے۔مودی یوگی کی اس مشہور تصویر کے نیچے ، گذشتہ سال بہار اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم کی دوتصاویر لگائی گئیں۔ ایک تصویر میں ، یوگی آدتیہ ناتھ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ دوسری تصویر میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بہار کے سی ایم نتیش کمار انتخابی اسٹیج پر ایک دوسرے سے گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان دو تصاویر کے اوپر لکھا ہوا ہے – جہاں الیکشن ہوتا ہے ، وہاں اپلائی نہیں۔


Share: